مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

حافظ آباد،مسافر بس سیم نالے میں جا گری،5 افراد جاں بحق

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
حافظ آباد،مسافر بس سیم نالے میں جا گری،5 افراد جاں بحق
حافظ آباد،مسافر بس سیم نالے میں جا گری،5 افراد جاں بحق

حافظ آباد،مسافر بس سیم نالے میں جا گری،5 افراد جاں بحق-پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں فتکی فلائی اوور کے قریب مسافر بس سیم نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سیم نالے میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں سوار افراد رائیونڈ سے چنیوٹ میں اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مسافروں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی مزید تفصیلات اور متاثرین کی حالت سے متعلق معلومات امدادی کارروائیوں کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں