مواد پر جائیں
تازہ ترین
کھیل

سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف دے دیا

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 2
سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف دے دیا
سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف دے دیا

سلمان آغا کی شاندار سنچری،پاکستان نے سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف دے دیا-پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 305 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

سلمان آغا نے شاندار سنچری اسکور کی اور 107 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ بابر اعظم نے 45 اور سعد بیگ نے 39 رنز بنائے۔ سری لنکا کو کامیابی کے لیے 306 رنز کا ہدف درکار ہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے 37، فخر زمان نے 16، ارافات منہاس نے 18 اور شاہین شاہ آفریدی نے ناٹ آؤٹ 13 رنز بنائے۔ صائم ایوب 7 اور فہیم اشرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان مالنگا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ دلشان مدوشنکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں