پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ-کسی سیاسی جماعت کو سڑکیں بند کرنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ-اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق درخواست ہدایات جاری کرتے ہوئے نمٹا دی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی سیاسی جماعت یا عوامی عہدہ رکھنے والے شخص کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے یا شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی کہ احتجاج، مارچ یا کسی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری مشینری اور وسائل استعمال نہ ہونے دیے جائیں۔ سرکاری ملازمین کو بھی کسی سیاسی احتجاج میں شرکت پر مجبور نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا حق حاصل نہیں۔ شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنا بھی قانونی طور پر قابلِ اجازت نہیں۔

عدالت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری فنڈز، گاڑیاں، مشینری یا دیگر سرکاری سامان استعمال نہ کیا جائے اور سرکاری افسران کو بھی سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کو شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

فیصلے میں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ وفاقی سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔

عدالت نے مذکورہ ہدایات کے ساتھ پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes