لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
لبنانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال-لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات نےجی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زوردیاگیا۔
بیان کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہاربھی کیا۔
اس دوران لبنانی وزیر داخلہ و بلدیات نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
