مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

پٹرول5روپے 16پیسے اور ڈیزل7روپے69 پیسے فی لیٹر سستا

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 3
پٹرول5روپے 16پیسے اور ڈیزل7روپے69 پیسے فی لیٹر سستا
پٹرول5روپے 16پیسے اور ڈیزل7روپے69 پیسے فی لیٹر سستا

پٹرول5روپے 16پیسے اور ڈیزل7روپے69 پیسے فی لیٹر سستا- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل دونوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 16 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت 20 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، فریٹ ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو بھی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد بنایا گیا ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں