مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم اور تیل سستا ہوگا:ٹرمپ

ایران مڈٹرم انتخابات کے بعد مزید جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا، اس لیے انتخابات کے فوراً بعد جنگ کے خاتمے کی توقع ہے۔

مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران جنگ ختم اور تیل سستا ہوگا:ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کے امکانات ہیں اور اس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آسکتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران مڈٹرم انتخابات کے بعد مزید جنگ جاری رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا، اس لیے انتخابات کے فوراً بعد جنگ کے خاتمے کی توقع ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تیل کی قیمتیں بھی تیزی سے نیچے آنے والی ہیں۔

ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت کسی نئے معاہدے کے لیے مذاکرات کا انتظار نہیں کر رہا، تاہم مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع ہونے کا امکان موجود ہے۔

انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی خواہش جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے اور اگر ایران جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پوری دنیا کے لیے صورتحال انتہائی مشکل ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آئندہ بات چیت میں ایسے کئی معاملات بھی زیر بحث آسکتے ہیں جو چند ماہ قبل مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔

امریکی صدر نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ ایران کے پاس اب بہت کم وسائل باقی رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں مڈٹرم انتخابات 3 نومبر 2026 کو شیڈول ہیں، جن میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں جبکہ سینیٹ کی تقریباً ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes