مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی سفیر کی ملاقات

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 2
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی سفیر کی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی سفیر کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی سفیر کی ملاقات-پاک سعودی دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے نئے سفیر راجح تامی البقمی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں پاک سعودی دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں