دمام،کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ،ایک شخص ہلاک،8 زخمی-سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق واقعے کے بعد حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیر ضروری عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔





