مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

دباؤ یا بلیک میلنگ میں آکر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
دباؤ یا بلیک میلنگ میں آکر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف
دباؤ یا بلیک میلنگ میں آکر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف

دباؤ یا بلیک میلنگ میں آکر پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیں گے،خواجہ آصف-اگر پی ٹی آئی نے دباؤ ڈالنے کی کوشش جاری رکھی تو بانی پی ٹی آئی کے لیے بھی مستقبل میں کسی ریلیف کی گنجائش نظر نہیں آتی۔

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کسی دباؤ یا بلیک میلنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کو ریلیف نہیں دے گی، اگر پی ٹی آئی نے دباؤ ڈالنے کی کوشش جاری رکھی تو بانی پی ٹی آئی کے لیے بھی مستقبل میں کسی ریلیف کی گنجائش نظر نہیں آتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ خیال درست نہیں کہ لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو دباؤ میں لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے بجائے مذاکرات کی میز پر آئے اور اپنے مطالبات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی حمایت اور مالی معاونت روکنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گرد سرگرم ہیں اور بعض علاقوں میں صوبائی حکومت کی رٹ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے ہر چند ماہ بعد اسلام آباد کی جانب مارچ یا احتجاج کرنے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے کے معاملات پر توجہ دے اور دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت دباؤ میں آکر کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کرے گی اور گن پوائنٹ پر مطالبات منوانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے ایک بار پھر مذاکرات کو مسائل کے حل کا راستہ قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات چیت کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا۔

محمود اچکزئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے حالیہ بیان دیکھا ہے اور محمود اچکزئی کے نواز شریف کے ساتھ پرانے سیاسی تعلقات ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمود اچکزئی سیاسی طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں