بحرینی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات-بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر مضبوط روابط کی بنیاد پر قائم ہیں۔





