اسلام آباد میں بارشیں ختم،کراچی میں بوندا باندی کا امکان

گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے اور درجہ حرارت میں تقریباً 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے بعد پارہ 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ ختم ہوگیا جبکہ کراچی میں آج بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج موسم گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے اور درجہ حرارت میں تقریباً 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے بعد پارہ 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes