اسرائیلی اشتعال انگیزی کی قیمت پوری دنیا اداکر رہی ہے:اردوان

موجودہ صورتحال سے ایرانی عوام، خلیجی ممالک اور دیگر خطے بھی متاثر ہو رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی اشتعال انگیزی کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے:اردوان-ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیدا کی جانے والی کشیدگی کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے ایرانی عوام، خلیجی ممالک اور دیگر خطے بھی متاثر ہو رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

اردوان نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل کے اقدامات اور مبینہ طور پر غلط بیانی نے اسلام آباد معاہدے کو نقصان پہنچایا، حالانکہ اس معاہدے کے نتیجے میں خطے میں کچھ عرصے کے لیے نسبتاً امن کی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امن کے امکانات کو خطرہ سمجھنے والی انتہا پسند سوچ میں تبدیلی نہ آئی تو خطے میں جاری بحران کا خاتمہ مشکل ہوگا۔

ترک صدر نے خطے میں مستقل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کشیدگی اور انتہا پسندی کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی تعاون کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes