اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ٹرمپ نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل،اتحادی ملکوں کو بھیج دیا

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل،اتحادی ملکوں کو بھیج دیا

ٹرمپ نے معاہدے کا مسودہ اسرائیل،اتحادی ملکوں کو بھیج دیا-برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا ایک مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے اور امریکی پابندیوں یا ناکہ بندی میں نرمی سے متعلق نکات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس مفاہمتی دستاویز کے تحت ایران کو تقریباً 12 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو 30 روز کے اندر جنگ سے پہلے کی معمول کی صورتحال پر واپس لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ عالمی توانائی کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

برطانوی اخبار کے مطابق چین اس معاہدے کی حتمی منظوری اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے کروانے کا خواہاں ہے، جبکہ مختلف ممالک اس پیش رفت کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔