اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاکستان کو ایل این جی کی تیسری کھیپ موصول

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان کو ایل این جی کی تیسری کھیپ موصول

پاکستان کو ایل این جی کی تیسری کھیپ موصول-پاکستان کی توانائی سپلائی چین کو ایک اور اہم پیش رفت میں قطر سے ایل این جی کی تیسری کھیپ موصول ہو گئی ہے۔

قطر سے آنے والا ایل این جی ٹینکر ’’فویرت‘‘ حساس آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جہاز 26 یا 27 مئی 2026 کو اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے کی توقع ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور ایل این جی جہاز بھی آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچے گا جو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔

حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں قطر سے مسلسل ایل این جی کی آمد جاری ہے جو توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ تیسری ایل این جی کھیپ ہے۔ اس سے قبل 15 مئی کو ’’مِہزم‘‘ اور 13 مئی کو ’’الخرائطیات‘‘ نامی ایل این جی جہاز پاکستان پہنچے تھے۔

توانائی ماہرین کے مطابق یہ مسلسل ترسیلات پاکستان کی قطر کے ساتھ طویل المدتی ایل این جی معاہدوں پر انحصار اور عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے دوران توانائی تحفظ کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔