اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

نئی جارحیت کا جواب خطے سے باہر تک جائے گا،ایران کی سخت وارننگ

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
نئی جارحیت کا جواب خطے سے باہر تک جائے گا،ایران کی سخت وارننگ

نئی جارحیت کا جواب خطے سے باہر تک جائے گا،ایران کی سخت وارننگ-ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت یا خلاف ورزی کی صورت میں ایران کا ردعمل خطے سے باہر تک محسوس کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کوئی نئی کارروائی کی گئی تو اس کا جواب پہلے سے زیادہ شدید اور مختلف نوعیت کا ہوگا۔ ان کے مطابق ممکنہ اہداف کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کی تیل برآمدات میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو خطے میں تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔