اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ایران دباؤ یا ذلت کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا،ایرانی صدر

👁️ 6 مرتبہ پڑھا گیا
ایران دباؤ یا ذلت کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا،ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور تہران کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ یا ذلت کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو بڑی عالمی طاقتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کے چیلنجز کا بخوبی اندازہ ہے۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کی بڑی وجہ اسرائیلی پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ اور تنازعات کے بعد حالات کو معمول پر لانا آسان نہیں ہوتا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات، باہمی احترام اور ذمہ دارانہ طرز عمل ضروری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔