ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

ایران نے امریکا کو اپنی خراب صورتحال سے آگاہ کیا ہے،ٹرمپ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
ایران نے امریکا کو اپنی خراب صورتحال سے آگاہ کیا ہے،ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو اپنی خراب صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور وہ شدید بحران کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا جلد از جلد آبنائے ہرمز کو کھولنے میں کردار ادا کرے۔ ان کے مطابق تہران کی جانب سے اس اہم بحری گزرگاہ کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کی قیادت کی موجودہ صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے کہ معاملات کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے ہتھیاروں سے متعلق معلومات شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے، جو خطے کی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا گیا جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی تجویز دی گئی، جبکہ جوہری پروگرام سے متعلق معاملات کو بعد کی بات چیت تک مؤخر کرنے کی بات کی گئی۔

اسی دوران یہ بھی رپورٹ سامنے آئی ہے کہ خلیجی کشیدگی کے باوجود ایل این جی کی ایک کھیپ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیج فارس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی، جسے عالمی توانائی سپلائی کے لیے ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔