ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

پاکستان افغانستان کے ساتھ بالکل ٹھیک کر رہا ہے،ٹرمپ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان افغانستان کے ساتھ بالکل ٹھیک کر رہا ہے،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے میں خود فیصلے کرنے کا حق رکھتا ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ یہ بیان واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران سامنے آیا، جہاں امریکی صدر سے پاکستان اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر سوال کیا گیا تھا۔

پاکستانی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں سرحد پار دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کسی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اپنی پالیسی کے مطابق درست انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں مضبوط قیادت موجود ہے۔

امریکی صدر نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بھی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جا سکتے، تاہم وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں اور طاقت کا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی سفارتی صف بندی کے تناظر میں امریکی مؤقف کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے سرحدی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف سخت مؤقف کے بعد عالمی ردعمل پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔