ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

پشین،سکیورٹی فورسز نے 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پشین،سکیورٹی فورسز نے 5 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر چار دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جو علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی یہ کارروائیاں وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری ہیں تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔