ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.45 🇪🇺 یورو ₨322.14 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.15 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.25 🇦🇪 درہم ₨75.82 🇨🇳 چینی یوان ₨41.09

جنگ کا خواہاں نہیں،حملے کا جواب دیا جائیگا، ایران

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جنگ کا خواہاں نہیں،حملے کا جواب دیا جائیگا، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ارسال کیے گئے ایک خط میں امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ خط میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات خطے میں ممکنہ فوجی جارحیت کے حقیقی خطرے کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایرانی مشن کے مطابق تہران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور نہ ہی جنگ اس کا مقصد ہے، لیکن اگر اس کی خودمختاری یا سرزمین پر حملہ کیا گیا تو ایران اپنے دفاع میں سخت اور مؤثر کارروائی کرے گا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں خطے میں موجود مخالف قوتوں کے فوجی اڈے، تنصیبات اور دیگر اثاثے جائز ہدف سمجھے جائیں گے۔ ایرانی حکام نے امریکی صدر کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے ممکنہ کارروائی کے لیے ڈیگو گارشیا اور رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ ایئر فیلڈ کے استعمال کا ذکر کیا تھا۔

ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔