ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کا دور مکمل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کا دور مکمل

ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کا دور مکمل-ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں جاری جوہری مذاکرات کا آج کا دور مکمل ہو گیا ہے۔ ایرانی وفد کی نمائندگی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے کی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مذاکرات کئی گھنٹوں تک جاری رہے اور اختتام پر دونوں وفود اپنے اپنے ممالک واپس روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق پایا گیا ہے۔

مذاکرات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بات چیت مثبت رہی۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ اگر سفارت کاری ناکام ہوئی تو صدر ٹرمپ کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح شروع ہونے والے اس اجلاس میں عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے دونوں ممالک کے وفود نے اپنے مؤقف، تحفظات اور طریقۂ کار ایک دوسرے تک پہنچائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔