ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

ایران کا بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کا کامیاب تجربہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کا بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کا کامیاب تجربہ

ایران نے اپنے جدید ترین بیلسٹک میزائل خرمشہر فور کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خرمشہر 4 بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

اور اس میں پندرہ سو کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے۔ میزائل کے حالیہ تجربے کو ایران کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا ایران کے ساتھ جاری ممکنہ مذاکرات میں بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ بات چیت کو صرف جوہری معاملات تک محدود رکھا جائے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمان میں ہونے والے امریکا، ایران مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔