ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا واپس جانے پر غور

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا واپس جانے پر غور

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا واپس جانے پر غور،حکومت کی سیکیورٹی یقین دہانی

اسلام آباد ۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، جس میں ٹیم کو سیکیورٹی پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات میں کہا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔