ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

کوئٹہ:پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،13 زخمی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
کوئٹہ:پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،13 زخمی

کوئٹہ:پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ،13 زخمی

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں مقامی پٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔  پاکستانی سفارتخانہ ماسکو میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی پروقار تقریب

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ خاص طور پر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔