ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.24 🇪🇺 یورو ₨321.39 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.99

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

 

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

 اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات(فوٹو سوشل میڈیا)

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو افغان طالبان حکومت کی جارحانہ کارروائیوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور پاک فوج کی محتاط و مؤثر جوابی کارروائیوں کی تفصیلات بھی دیں۔

صدر مملکت نے پاک فوج کی تیاری، صلاحیت اور قومی سرحدوں کے دفاع میں مہارت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔