اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

طیفی بٹ لاہور منتقلی کے دوران فائرنگ میں ہلاک

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
طیفی بٹ لاہور منتقلی کے دوران فائرنگ میں ہلاک

امیر بلوچ ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ لاہور منتقلی کے دوران فائرنگ میں ہلاک

لاہور: امیر بلوچ ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور منتقلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  DGISPRنے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشن دیدیے

ذرائع کے مطابق، پولیس ٹیم طیفی بٹ کو کراچی سے لاہور منتقل کر رہی تھی جب رحیم یار خان کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید

اطلاعات کے مطابق، حملے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں طیفی بٹ موقع پر ہلاک ہوگیا، جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کو حال ہی میں دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔