بریکنگ نیوز

پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید

اکتوبر 11, 2025 | admin
پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید

پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 7 بہادر اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید

پولیس ٹریننگ اسکول پرحملہ ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،7اہلکار شہید(فوٹو سوشل میڈیا)

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل ہوا جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،تین دہشتگردہلاک

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا کے مطابق حملے کے وقت ٹریننگ اسکول میں موجود 200 اہلکاروں اور ریکروٹس کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:۔  آزاد کشمیر،پی پی و ن لیگ کا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ

 

یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول پر خودکش حملہ کیا تھا۔