ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.21 🇪🇺 یورو ₨317.68 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.43 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨41.02

معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے انفراسٹرکچر پر حملہ ہوگا،ٹرمپ

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے انفراسٹرکچر پر حملہ ہوگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے معاہدے پر آمادگی ظاہر نہ کی تو آئندہ ہفتے اس کے اہم بجلی گھروں اور پلوں کومعاہدہ نہ ہوا تو ایران کے انفراسٹرکچر پر حملہ ہوگا،ٹرمپ- نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک وہ خود انہیں روکنے کا فیصلہ نہیں کرتے۔ ان کے بقول امریکا نے منگل کے روز ایران کے ساتھ رابطہ کیا اور اسے سفارتی معاہدے کی جانب پیش رفت پر زور دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران مذاکرات یا کسی ممکنہ معاہدے کے لیے تیار نہ ہوا تو امریکا اہم بنیادی تنصیبات، بشمول بجلی گھروں اور پلوں، پر حملوں پر غور کرے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی جنگی استعداد پہلے کے مقابلے میں کافی محدود ہو چکی ہے، اگرچہ کچھ صلاحیت اب بھی باقی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ٹول یا ٹیکس عائد کرنے کا خیال انہیں پسند نہیں، حالانکہ اس سے قبل ایسے اقدام کا عندیہ دیا گیا تھا۔

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے، جبکہ عالمی برادری ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔