ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.25 🇪🇺 یورو ₨317.79 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.01 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.20 🇦🇪 درہم ₨75.77 🇨🇳 چینی یوان ₨41.01

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست کی خبروں کی تردید کر دی

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
ایران نے امریکا سے مذاکرات کی درخواست کی خبروں کی تردید کر دی

ایران نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کی درخواست دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے نئے مرحلے کے آغاز کی درخواست نہیں دی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ مختلف ثالث ممالک کے سفارتی رابطوں اور دوروں کا خیرمقدم کیا گیا ہے تاکہ خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال جاری رکھا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس کے لیے سوئٹزرلینڈ ممکنہ مقام قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ادھر امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورکس سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت متعدد اداروں اور افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی اور سفارتی سرگرمیوں کے پیش نظر آنے والے دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں سے متعلق مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔