ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.75 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.79 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.07 🇦🇪 درہم ₨75.63 🇨🇳 چینی یوان ₨40.93

 کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
 کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت

 اسلام آباد: کارگل جنگ کے قومی ہیرو اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا 27واں یومِ شہادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کی بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں حوالدار لالک جان شہید کی جرات، بہادری اور وطن کے لیے دی گئی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون پاکستان کے محفوظ، مضبوط اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ عزت اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کارگل کے محاذ پر حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے سامنے بے مثال استقامت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود دفاعِ وطن کے لیے ڈٹے رہنا ان کی حب الوطنی اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے۔

دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھی حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغامات میں عسکری قیادت نے کہا کہ کارگل کے معرکے میں حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے مسلسل حملوں کے باوجود اپنی چوکی کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی اور قربانی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

مسلح افواج نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور شہداء کی امانت کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔