ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.75 🇪🇺 یورو ₨317.67 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.79 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.07 🇦🇪 درہم ₨75.63 🇨🇳 چینی یوان ₨40.93

غزہ میں بڑا سیاسی فیصلہ،حماس نے حکومتی انتظام سے دستبرداری اختیار کر لی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
غزہ میں بڑا سیاسی فیصلہ،حماس نے حکومتی انتظام سے دستبرداری اختیار کر لی

غزہ: حماس نے تقریباً دو دہائیوں بعد غزہ میں اپنی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے تنظیم کی سیاسی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اس انتظامی ڈھانچے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 2007 سے غزہ کے شہری اور انتظامی امور سنبھال رہا تھا۔ اس اقدام کے بعد انتظامی ذمہ داریاں ایک ٹیکنوکریٹک یا قومی انتظامی کمیٹی کو منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حماس کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور کمیٹی کو باضابطہ طور پر تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ انتظامی اختیارات نئی قومی انتظامی کمیٹی کو منتقل کیے جا سکیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد غزہ میں شہری امور کی منتقلی کو آسان بنانا ہے۔ تنظیم کے مطابق وہ اب غزہ کے روزمرہ انتظامی معاملات کی ذمہ دار نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ حماس نے 2007 میں غزہ کا انتظام سنبھالا تھا، جبکہ 2006 کے فلسطینی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد اس کی سیاسی حیثیت مزید مضبوط ہوئی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی اس وقت قاہرہ میں قائم ہے اور مستقبل میں شہری و انتظامی معاملات کی نگرانی اسی ادارے کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔