ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.18 🇪🇺 یورو ₨316.90 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.33 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.75 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ،اسلام آباد،لاہور اور متعدد شہروں میں خوف و ہراس

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
زلزلے کے شدید جھٹکے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ،اسلام آباد،لاہور اور متعدد شہروں میں خوف و ہراس

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد، سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، اٹک، چکوال، صوابی، ہنگو اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری تھا کہ زلزلہ آنے پر اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے احتیاطی تدابیر کے تحت اجلاس پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن اور گہرائی 191 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان اور پوٹھوہار ریجن سمیت مختلف اضلاع میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نقصان کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1129 پر دیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔