کسی جارحیت کا جواب تیز اور دردناک ہوگا:محمد باقر قالیباف

کسی جارحیت کا جواب تیز اور دردناک ہوگا:محمد باقر قالیباف-دونوں ممالک کے درمیان تناؤ برقرار ہے
کسی جارحیت کا جواب تیز اور دردناک ہوگا:محمد باقر قالیباف-ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں ردعمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز اور سخت ہوگا۔
 
ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا اب یہ بات سمجھ چکا ہے کہ ایران کی جانب سے محدود یا متناسب جوابی کارروائیوں کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔
 
انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں تہران کی جانب سے پہلے سے زیادہ شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
 
محمد باقر قالیباف کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ برقرار ہے، جبکہ خطے میں ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات بھی بدستور موجود ہیں۔
 
ایرانی حکام اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes