سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری
سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری
سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری-امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 5 ارب ڈالر مالیت کے جدید جنگی بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کو تقریباً 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ان معاہدوں کے ذریعے سعودی عرب کی دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
امریکا نے سعودی عرب کے علاوہ عمان اور عراق کے لیے بھی ممکنہ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔
عمان کو ایف 16 جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 188 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ منظوری ممکنہ دفاعی فروخت سے متعلق ہے، حتمی معاہدوں اور ان پر عمل درآمد کا عمل الگ مراحل کے تحت مکمل ہوگا۔
