ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.34 🇪🇺 یورو ₨323.15 🇬🇧 پاؤنڈ ₨373.66 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.22 🇦🇪 درہم ₨75.79 🇨🇳 چینی یوان ₨41.11

قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن روانہ ہوں گے

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن روانہ ہوں گے

قطر کے وزیراعظم آج واشنگٹن روانہ ہوں گے

قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حالیہ حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

 

دوحہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سرکاری عہدیداروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

شہداء میں حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے ہمام الحیا، قطری سیکیورٹی اہلکار بدر سعد الحمیدی اور دیگر سیکیورٹی گارڈز شامل تھے۔

حماس کے مطابق قیادت پر حملے کے باوجود غزہ جنگ بندی کے حوالے سے اُس کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔