سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز-ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگیا
پاکستان میں مسلسل کئی روز تک سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 602 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 112 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 427 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہتا ہے۔
