مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

نئی جنگ چھڑی تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 3
نئی جنگ چھڑی تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ
نئی جنگ چھڑی تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ

نئی جنگ چھڑی تو ایرانی میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں،ایرانی رکن پارلیمنٹ-ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئی فوجی کارروائی کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے میزائل یورپ میں موجود اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں،

جبکہ ممکنہ جنگ کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی نئی جنگ یا فوجی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ وسیع اور شدید ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ردعمل مخالفین کی کارروائی کے حجم یا مقام تک محدود نہیں رہے گا اور جوابی کارروائی کے لیے جغرافیائی حدود کی پابندی بھی نہیں ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی میزائل یورپ میں موجود اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ کے مطابق نئی فوجی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی منڈی شدید متاثر ہو سکتی ہے اور خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتی ہے۔

انہوں نے ایرانی مسلح افواج اور فوجی قیادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے مخالفین کے درمیان اختلافات اور بے یقینی پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف تیسری جنگ مسلط کرنے کی کوششیں بھی ناکام بنائی جا چکی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جون 2025 میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف پہلی فوجی کارروائی کی گئی تھی، جو 12 روز تک جاری رہی۔ بعد ازاں 28 فروری کو دوسری جنگ شروع ہوئی، جو تقریباً 40 روز جاری رہنے کے بعد اپریل کے آغاز میں رک گئی۔

ایرانی مؤقف کے مطابق دونوں مواقع پر ایرانی مزاحمت اور جوابی کارروائیوں کے بعد جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں