مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی
دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی

دیپالپور روڈ پر خوفناک حادثہ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی-دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملتان سے قصور جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں بس کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد مسافر اس میں پھنس گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مسافروں کو بس سے نکالنے کے لیے کرین اور دیگر بھاری مشینری کی مدد سے تقریباً تین گھنٹے تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال پاکپتن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی طلب کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق دو شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا پاکپتن میں علاج جاری ہے۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں