مواد پر جائیں
تازہ ترین
انٹرنیشنل

اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف کو عرب جماعت کی حمایت مل گئی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف کو عرب جماعت کی حمایت مل گئی
اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف کو عرب جماعت کی حمایت مل گئی

اسرائیل میں نیتن یاہو کے حریف کو عرب جماعت کی حمایت مل گئی-رعَم کی حمایت کے بعد گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کے 120 میں سے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

تل ابیب: اسرائیل میں حالیہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے، عرب جماعت یونائیٹڈ عرب لسٹ (رعَم) نے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے سیاسی حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

صحافی شعیب احمد لہڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق رعَم کی حمایت کے بعد گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کے 120 میں سے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

گادی آئزن کوٹ کی حمایت کرنے والوں میں عرب جماعتیں رعَم اور جوائنٹ لسٹ بھی شامل ہیں، جن کے پاس بالترتیب 8 اور 11 نشستیں ہیں۔ دوسری جانب بن یامین نیتن یاہو کو 46 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اسرائیل میں حالیہ انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث حکومت سازی کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ عرب جماعتوں کی حمایت نے گادی آئزن کوٹ کے لیے حکومت بنانے کی سفارشات کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

تاہم پارلیمانی ارکان کی سفارشات ملنے کے باوجود نئی حکومت کی تشکیل یقینی نہیں، نامزد امیدوار کو مختلف جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرکے کنیسٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔

 

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں