مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ

فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ- بدلتے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت ناگزیر ہے- شہدا کی یادگار پر حاضری، خصوصی آپریشنز کی تربیت اور آپریشنل تیاری پر بریفنگ؛ جدید آلات اور ایس ایس جی کی جنگی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) تربیلا کا دورہ کیا، جہاں آمد پر جی او سی ایس ایس جی نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاری اور مشن کے تقاضوں کے مطابق استعداد کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں جدید ترین خصوصی آلات کا مظاہرہ بھی دکھایا گیا،

جبکہ ایک عملی مشق کے ذریعے اسپیشل آپریشنز انجام دینے میں ایس ایس جی کی جنگی مہارت، پھرتی اور درستگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلے اور فرائض سے غیرمتزلزل وابستگی کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کے مقابلے میں برتری برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت، مقامی سطح پر صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاری پر غیرمتزلزل توجہ ناگزیر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران ایس ایس جی کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خصوصی آپریشنز کی تیاری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں