مواد پر جائیں
تازہ ترین
اہم خبریں

سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 1 منٹ 1
سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ
سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ-سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں