پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی- حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔





