علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت منظور
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔سماعت کے دوران شاہ ریز کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بیانِ حلفی کی تصدیق ابھی باقی ہے۔یاد رہے کہ شاہ ریز کو 9 مئی کیس میں گزشتہ ماہ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے بھائی شیر شاہ بھی زیرِ حراست ہیں۔