مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

جے ڈی وینس کا خط مل گیا،امریکی لہجے میں مکمل تبدیلی آگئی،محسن رضائی

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 1
جے ڈی وینس کا خط مل گیا،امریکی لہجے میں مکمل تبدیلی آگئی،محسن رضائی
جے ڈی وینس کا خط مل گیا،امریکی لہجے میں مکمل تبدیلی آگئی،محسن رضائی

جے ڈی وینس کا خط مل گیا،امریکی لہجے میں مکمل تبدیلی آگئی،محسن رضائی- ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے تصدیق کی ہے کہ انہیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ہے، تاہم تہران نے تاحال اس کا جواب نہیں دیا۔

ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی نائب صدر کا خط پڑھ لیا ہے، لیکن اس کے جواب سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

محسن رضائی نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کے لہجے میں مکمل تبدیلی آگئی ہے اور ان کے رویے میں نرمی ایک مثبت علامت ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قوم نے اپنی کامیابی کو مستحکم کرلیا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے جوہری نظریے میں تبدیلی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم اس بات پر بحث جاری ہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر جنگ چھڑتی ہے تو کیا ایران کو اپنی سابقہ جوہری پالیسی برقرار رکھنی چاہیے یا اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

ایرانی رہنما کے مطابق ملک کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد عوام میں یہ سوالات پیدا ہوئے ہیں کہ جب ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنے میں تعاون کیا اور تنصیبات پر نگرانی کے کیمرے نصب تھے تو پھر ان مقامات کو نشانہ کیوں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ایران مسلسل اپنے جوہری پروگرام کو پُرامن مقاصد کے لیے قرار دیتا رہا ہے، جبکہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک ایران کی یورینیم افزودگی اور جوہری سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید شفافیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں