ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں،ٹرمپ
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں،ٹرمپ
ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں،ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک اور حملے کیلئے تیار ہے، تاہم نئی مہم زیادہ طویل نہیں ہوگی۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت وقت گزرنے کے ساتھ کمزور ہو رہی ہے اور امریکا ایران میں نمایاں نتائج حاصل کر رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے مطابق ایران اپنے ریڈار اور میزائل نظام دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس پر امریکا گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ ایران کی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور مزید مبینہ جبر برداشت نہیں کریں گے۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران میں احتجاج کے دوران 65 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایرانی حکومت مظاہرین کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کرتی ہے۔
ٹرمپ کے تازہ بیانات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
