پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن مسافر طیارہ اڑائیں گے
پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن مسافر طیارہ اڑائیں گے
پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ ابھینندن مسافر طیارہ اڑائیں گے-2019 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ گروپ کیپٹن ابھینندن ورتھمان نے کمرشل ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ابھینندن نے بھارتی علاقائی ایئرلائن فلائی 91 میں بطور کمرشل پائلٹ شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس وقت لازمی تربیتی مراحل مکمل کر رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ تربیتی پروگرام کے تحت ابھینندن گوا اور حیدرآباد کے درمیان پروازوں سے متعلق ضروری تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ایئرلائن سے منسوب اطلاعات کے مطابق تربیت مکمل ہونے اور متعلقہ حکام سے ضروری منظوری ملنے کے بعد ابھینندن فلائی 91 کے اے ٹی آر مسافر طیاروں کی کمرشل پروازیں آپریٹ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ ابھینندن ورتھمان 2019 میں پاک بھارت فضائی جھڑپ کے بعد عالمی سطح پر نمایاں ہوئے تھے۔ اس دوران ان کا بھارتی جنگی طیارہ پاکستانی حدود میں مار گرایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
بعد ازاں پاکستان نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ابھینندن کو بھارت کے حوالے کردیا تھا۔ اب جنگی طیارہ اڑانے کے بعد کمرشل ہوا بازی میں ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک نیا مرحلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔
