مچھیرا نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے آیا،ویڈیو وائرل

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا، جس کی تلاش دو روز تک جاری رہی۔ بعد ازاں تیسرے روز اسے گرفتار کرلیا گیا۔

مچھیرا نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر گھر لے آیا،ویڈیو وائرل-بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں ایک ماہی گیر کوسی دریا سے نایاب گنگا ڈولفن پکڑ کر اپنے گھر لے آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہی گیر کے جال میں گنگا ڈولفن پھنس گئی تھی، تاہم اسے دوبارہ دریا میں چھوڑنے کے بجائے وہ اسے اپنے گھر لے گیا۔

واقعے کی ویڈیو ایک مقامی شخص نے موبائل فون سے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں ماہی گیر کو ڈولفن سے تیل نکالنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی شروع کردی اور ماہی گیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا، جس کی تلاش دو روز تک جاری رہی۔ بعد ازاں تیسرے روز اسے گرفتار کرلیا گیا۔

سب ڈویژنل پولیس افسر اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ڈولفن کے شکار اور اسے نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات اور بہار پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes