مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت
نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت

نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت-خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی تھی اور صوبے کے حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے تھے-

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بہت پہلے کر لیا جانا چاہیے تھا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو چکی تھی اور صوبے کے حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے تھے، اس لیے ایمرجنسی کا نفاذ پہلے ہی عمل میں آ جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کرنا کہاں تک درست ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وسائل کو اسلام آباد اور دیگر صوبوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 برس کے دوران خیبرپختونخوا کو نقصان پہنچا اور صوبہ ترقی کے معاملے میں پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے کے عوام اب تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہو چکے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں