مواد پر جائیں
تازہ ترین
تازہ ترین

پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 0
پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ
پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا فتح 2 ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ-پاک فوج نے فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج (Fatah-2 ER) میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ جدید نیویگیشن نظام اور جدید ایویونکس سے لیس یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 2 ای آر کی پرواز کا منفرد انداز اور دورانِ پرواز اپنی سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت اسے دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ نکلنے میں مدد دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کے ایکسٹینڈڈ رینج ورژن کی تیاری اور کامیاب تجربے سے پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور عملی رسائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور متعلقہ سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔ اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے میزائل کی تیاری اور تجربے میں حصہ لینے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

فتح 2 ای آر کے کامیاب تجربے پر صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں