مواد پر جائیں
تازہ ترین
قومی خبریں

کراچی،گتے فیکٹری میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بے قابو

تحریر: muhammadaamiraa49@gmail.com پڑھنے کا وقت: 2 منٹ 2
کراچی،گتے فیکٹری میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بے قابو
کراچی،گتے فیکٹری میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بے قابو

کراچی،گتے فیکٹری میں لگی آگ 5 گھنٹے بعد بھی بے قابو-فیکٹری میں آگ دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر لگی۔ واقعے کے بعد فیکٹری میں موجود عملے کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں گتے کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر پانچ گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیکٹری کی بالائی منزل کی دیواریں گر سکتی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر لگی۔ واقعے کے بعد فیکٹری میں موجود عملے کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس نے بعد ازاں تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کے لیے 11 فائر ٹینڈرز، دو اسنارکل اور دو واٹر باؤزرز کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کی بالائی منزل کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں، جس کے باعث ان کے گرنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی قلت کے باعث آگ بجھانے والے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری کے ایک حصے میں تقریباً 10 روز قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ فیکٹری کی بالائی منزل پر لکڑی، دھاگا، گارمنٹس، فوم، پلاسٹک اور دیگر سامان موجود ہے، جبکہ بڑی مقدار میں رکھا گیا پلاسٹک دانہ آگ کی شدت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

شیئر کریں:واٹس ایپایکسٹیلیگرام

اپنی رائے لکھیں